لاہور( سپورٹس ڈیسک) سرکاری نشریاتی ادارے (پی ٹی وی)کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولرشعیب اختر کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیاجس میں پی ٹی وی نے راولپنڈی ایکسپریس سے 10کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شعیب اختر نے بغیر بتائے اماراتی ریاست دبئی جاکر بھارتی کرکٹرز کے ساتھ شو کیا جس کی وجہ سے سرکاری ٹی وی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب شعیب اخترکا کہنا ہے کہ سرکاری ٹی وی نے سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ آئے بغیر نوٹس بھیج دیا۔اپنے وکیل کے ذریعے نعمان نیاز اور سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی کیخلاف ہائیکورٹ جاؤنگا۔