فیروزوالہ( نامہ نگار) سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تحصیل فیروزوالہ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں وزٹ کرکے چینی، گوشت اور اشیاء خوردو نوش کے ریٹس چیک کیے اس دوران انہوں نے ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنیو الے 15دکانداروں کو جرمانے کیے جبکہ 1دکاندار کو پولیس کے حوالے کر دیا اور 22دکانداروں کو وارننگ دی گئی۔