لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان سینئرز اور جونیئرز ہاکی ٹیم کے مابین کھیلا گیا دوسرا میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 2-2 گول سے ڈرا ہوگیا۔صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف آصف باجوہ ،ایسوسی ایٹ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف ظاہر شاہ اور سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کرنل ر آصف ناز کھوکھر کے ہمراہ میچ دیکھا، قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیا۔