حکومت کو اپوزیشن کی سر گرمیوں سے کوئی خطرہ نہیں،ہمایوں اختر خان

Nov 08, 2021

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی سیاست تنزلی کی اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ اب انہیں ایک دوسرے کا کندھا استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔حکومت کو اپوزیشن کی سر گرمیوں سے کوئی خطرہ نہیں کیونکہ اس وقت اپوزیشن جماعتیں خود اپنی حیثیت منوانے کے جتن کر رہی ہیں ،اپوزیشن ملک و قوم کے مسائل کو پیش نظر رکھ کر نہیںآئندہ عام انتخابات کیلئے تیاری کر رہی ہے۔لیکن انہیں عوام کی آنکھوں میں دھول نہیںجھونکی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفترمیںپارٹی رہنمائوں اورحلقے کے اکابرین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پی ڈی ایم اپنے ماضی کے کرتوتوںکیخلاف ضرور مارچ کرے اور اسے عوام سے معافی بھی مانگنی چاہیے۔ اپوزیشن ضرور سیاسی سر گرمیاں کرے لیکن یہ ملک و قوم کے مفاد میں ہونی چاہئیں جس کا حکومت خیر مقدم کرے گی۔

مزیدخبریں