لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری،جنرل سیکرٹری علی امیتاز وڑائچ،غلام محی الدین دیوان، ملک حماد اعوان، ناصر سلمان پی پی 155کے زیر اہتمام بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ شریف بردران نے ن لیگ کی سیاست کو تباہ کردیا،وہ ملکی اداروں پر حملہ کرکے اپنے مقدمات سے بچ نہیں سکتے،نوازشریف پہلے پرویز مشرف سے معاہدہ کرکے سعودیہ فرار ہوئے اور قوم سے جھوٹ بولتے رہے۔اب وہ جعلی بیماری کا بہانہ بناکر لندن فرار ہیں۔ن لیگی سیاسی مخالفین پر بلاجواز تنقید اور بے وقت کا راگ الاپنے کے بجائے عدالت میں رسیدیں دکھائیں،بائیس کروڑعوام ان کے تمام کرتوت اور جھوٹ اچھی طرح جانتے ہیں، عمران خان بائیس سال کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف جدوجہد کرتے رہے،وہ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے منتخب وزیراعظم ہیں،انہیں ان ریجیکٹ سیاسی شعبدہ بازوں سے کسی سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں، 2023 ء کے عام انتخابات میں بھی تحریک انصاف بھاری اکثریت سے جیتے گی اور اپوزیشن کے سیاسی بے روزگار سڑکوں پر خوار اور روتے رہیں گے۔ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے،کارکن تیاری کریں۔