آئی ایم ایف کی پالیسیوں کے باعث معاشی نظام جام ہورہاہے،مولانا امجد خان 

Nov 08, 2021

لاہور(خصوصی نامہ نگار) اسلام کا معاشی نظام نافذ کئے بغیر ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی ،سودکی نخوست نے ملک جڑیں ہلاکر رکھ دی ہیں اللہ کریم نے اپنے آخری پیغمبر حضرت محمدؐ  کے ذریعے مکمل اور اکمل نظام دیا ہے۔اسی نظام کے نفاذ سے ہی ملک بحرانوں سے آزاد ہو گا، عقیدہ ختم نبوت اور وطن کی سلامتی اور دفاع کیلئے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کریں گے۔آئی ایم ایف کی پالیسیوں کی وجہ سے معاشی نظام جام ہو رہا ہے اور عوام کیلئے جینا مشکل ہو رہا ہے۔حکومت ہر دس اور پندرہ دنوں کے بعد پٹرولیم ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے ڈرون حملے کر رہی ہے، موجو دہ حکومت کو مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام کا احساس نہیں۔ وہ اشرافیہ کی فر مائش پوری کر نے کی خاطر اور آئی ایم ایف کے سامنے سر تسلیم خم کر چکی ہے،معاشی بحران ختم ہونے کے اثرات دور دور تک نظر نہیں آرہے۔ تبدیلی کے دعوے سب جھوٹے ثابت ہوچکے،یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے جامعہ قاسمیہ شاہدرہ میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے مولانا مفتی شاہد مسعود،مولانا مفتی سعید احمد ،قاری شبیر احمد عثمانی ،مولانا عبد الودود شاہد ،،مولانا محمود الحسن ،حافظ اسامہ اجمل ،قاری نذیر احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔مولا محمد امجد خان،مولانا مفتی شاہد مسعود،مولانا شبیر احمد عثمانی اور دیگر نے کہا کہ علماء اور عوام نبی کریمؐ کی عزت وناموس پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کیلئے کام کر نا ہر مسلمان کا مذہبی فریضہ ہے۔اس سے آخرت میں شفاعت مصطفیؐ نصیب ہو گی۔ جب سے ہم نے سیر ت النبیؐ کا راستہ چھوڑ کر بیرونی پالیسیوں پر عمل در آمد کر نا شروع کیا ہے تب سے ملک نئے سے نئے بحران کا شکار ہو تا جا رہا ہے۔ہمارے نبیؐکی سیرت پوری دنیا کیلئے زندگی گزار نے کا ایک مثالی نمونہ ہے ۔

مزیدخبریں