انجمن غلامانِ مصطفیٰ کاسالانہ پروگرام ممبران کے عزاز میں عشائیہ

کھوڑ(نامہ نگار)انجمن غلامانِ مصطفیٰ کاسالانہ پروگرام ممبران کے عزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام، مذکورہ نعت خواں پارٹی علاقہ کی سب سے پرانی پارٹی ہے جس کی عمر ساٹھ سال ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار پارٹی کے سرپرست اعلیٰ قاضی عتیق احمد صدیقی نے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس نعت خواں پارٹی ’انجمن غلامان مصطفیٰ‘کا قیام 1959میں ہوا اس وقت کے بچے جو ممبر تھے آج ان کا شمار سینئر ممبران میں ہوتاہے جیسے پارٹی کے صدر محمد سلیم سینئر ترین ممبر ہیں اس وقت علاقہ کی سینئرترین پارٹی انجمن غلامانِ مصطفیٰ ہے ہم ہرسال ربیع الاول کے اختتام پر بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیئے پرتکلف کھانے کااہتمام کرتے ہیں اور ان کو کسی خوبصورت مقام کی سیر کرائی جاتی ہے اس دفعہ انشاء اللہ داتا دربارحاضری کاپروگرام ہے اس موقع پر ملک گلاب خان نیاز نے کہا انجمن غلامانِ مصطفیٰ علاقہ کی بہترین نعت خواں پارٹی ہے نعت خوانی،پارٹی ڈسپلن اور لباس الغرض ہرلحاظ سے پارٹی کاپہلا نمبرہے پورے علاقہ میںہرگاوں سے میلاد کے جلوس کے لیئے پارٹی کو نعت خوانی کے لیئے خصوصی دعوت دی جاتی ہے، اختتامی دعا مولانا نورمحمدخطیب مرکزی جامع مسجد کھوڑکمپنی نے کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...