اسلام آباد(نامہ نگار)سنیک وڈیوتمام اسٹیک ہولڈرز سے مل کر ایک محفوظ ڈیجیٹل پاکستان بنانے کے لیے پرعزم ہے، پاکستان شارٹ فارم ویڈیوز کے سب سے بڑے پلیٹ فارم سنیک وڈیو(SnackVideo)نے اپنے صارفین کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے ایک کثیر الجہتی طریقہ اختیار کیا ہے،جس کا مقصدتمام پاکستانی صارفین کے لیے ایک محفوظ ڈیجیٹل سپیس بنانا جبکہ دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر آن لائن سیفٹی کو یقینی بنانے کے اقدامات پر توجہ دیناہے۔پاکستان میں سنیک وڈیو کے کنٹری منیجر، سید نعیم الدین نے کہا کہ،سنیک وڈیوکے لیے صارف کی حفاظت بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔صارفین کے لیے ایک محفوظ اور معاون کمیونٹی اہم ہوتی ہے تاکہ وہ خود کو آرام دہ محسوس کریں۔ ہماری ٹرسٹ اور سیفٹی ٹیمیں اپنی کمیونٹی کو ایسا ہی ماحول فراہم کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کرتی ہیں۔
سنیک وڈیو محفوظ ڈیجیٹل پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہے،، سید نعیم الدین
Nov 08, 2021