اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ٹریفک پولیس نے ایچ آئی ڈی اور ایل ای ڈی لائٹوں اور ہائی بیم استعمال کرنے والی چار ہزار سے زیادہ گاڑیوں کے چالان کردئے مہم کے تحت یہ کارروائی ایکسپریس ہائی وے، سری نگر ہائی وے، مارگلہ روڈ، آئی جے پی روڈ، مری روڈ، سیونتھ ایونیو، نانتھ ایونیو پر کی گئی ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک نے بتایا کہ آئی جی پی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی ہدایت پرشہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے اور روڈ سیفٹی کے قوانین کو مدنظررکھتے ہوئے یہ کارروائی جاری ہے ایس پی ٹریفک نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنی اور دوسروں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے HID/LED لائٹوں کا استعمال بند کر دیں۔