سکولوںمیں کتابوں اورکاپیوں کی خریدوفروخت،سٹیشنرزکے کاروبار کو مشکلات 

Nov 08, 2021

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سکولوں کے اندرمالکان کی جانب سے کتابوں اورکاپیوں کی خریدو فروخت کے کاروبار نے بکس اینڈ سٹیشنرزکے کاروبار کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے حکومت اس طرف توجہ دیکر سکولوں کے مالکان کو صرف تعلیم تک محدود رکھ کر کتابوں ،کاپیوں کی خریدوفروخت کاکام بند کرائے ان خیالات کااظہارمہمان خصوصی مرکزی تنظیم تاجران  پنجاب ،راولپنڈی کے صدر شرجیل میر ودیگر نے راولپنڈی بکس اینڈ سٹیشنرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیاسیمینار کا بنیادی مقصدکتب اور سٹیشنرز کے مسائل کی جانب توجہ دلانا تھا مقررین نے اپنے خیالات میں حکومت کی توجہ مسائل کی جانب مبذول کرائے جس میں سب سے بڑا مسئلہ سکولوں کے اندر بکس کے کاروبار ہے تاجررہنما محمد فیاض عباسی اور پیپلز کالونی تاجر یونین کے صدر رانا کامران نے کہا کہ اس وقت بک سینٹر اور سٹیشنرز انتہائی مشکل میں ہیں سکولوں نے کاروبار سکول کے اندرشروع کردیا ہے جس سے تاجر پس کررہ گئے ہیں مہمان خصوصی شرجیل میر نے کہا کہ سکولوں نے تعلیم کو کاروبار بنا لیا ہے کورونا کی وجہ سے شدی مشکلات کاشکار ہیں اس وقت مطالبہ یہ ہے کہ سکولوں کے اندر ہونیوالے کاروبار کو بند کراوایا جائے تقریب سے جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی (رجسٹرڈ) طاہرتاج بھٹی،نائب صدر یاسرمغل،صدر انجمن تاجران پیرودھائی روڈ ثناء اللہ، چوہدری زاہد ،سیف الرحمن ،ساجد خان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں