وسائل کی کمی کے شکار نوجوان کامیاب جوان پروگرام کا بھرپو ر فائدہ اٹھائیں،علی زیدی

Nov 08, 2021


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ وسائل کی کمی کے شکار نوجوان کامیاب جوان پروگرام کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے خوابوں کی تعبیر پائیں،کامیاب جوان پروگرام کی وجہ سے نوجوان نہ صرف اپنے کاروبار کے مالک بن رہے ہیں بلکہ دوسروں کے لئے روزگار کے مواقع بھی پیدا کر رہے ہیں۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میںوفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ  نوجوان مالی طور پر مستحکم ہونگے تو ملک کی معاشی استحکام میں اپنا حصہ ڈال سکیں گے،کامیاب جوان پروگرام ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

مزیدخبریں