راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمرکے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی جن کی بطور آر پی او گوجرانوالہ پوسٹنگ کی گئی ہے تقریب میں ایس ایس پی لیگل راولپنڈی ریجن راجہ عظمت حیات، ایس ایس پی آر آئی بی عبدالفاروق، پرائیویٹ سیکرٹری ممتاز شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر صداقت حسین رانجھا اور تمام برانچ انچارج ریجنل دفتر راولپنڈی نے شرکت کی آر پی او عمران احمر نے تمام سٹاف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری راولپنڈی ریجن میں عرصہ تعیناتی کے دوران پہلی ترجیح عوام الناس کو انصاف کی فوری فراہمی،میرٹ کی بالادستی سمیت پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا تھا جسے ہر ممکن طریقے سے یقینی بنایا گیا اور ان تمام کاوشوں میں آپ کا تعاون اور ساتھ میر ا مددگار رہا ٹرانسفر پوسٹنگ جاب کا حصہ ہے لیکن آپ جہاں بھی ہوں خلق خدا کی خدمت سے ہی آپکو ذہنی سکون اور آسانیاں میسر ہوتی ہیںآر پی او نے کہا کہ کسی بھی افسر کی کامیابی اسکے بہترین سٹاف ،ماتحتان کی محنت اور بہترین ہم آہنگی پیش خیمہ ہوتی ہے آپ نے کسی بھی موقع پر مجھے مایوس نہیں کیا تقریب کے اختتام پر تمام افسران اور سٹاف کی جانب سے آر پی او راولپنڈی کو خصوصی یادگاری شیلڈ اور پھولوں کے تحائف بھی دیئے گئے۔
ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمرکے اعزاز میں الوداعی تقریب
Nov 08, 2021