18ویں ترمیم کے بعد سندھ کی تمام ذمہ داری پیپلز پارٹی حکومت کے پاس:اسد عمر


حیدرآباد/کوٹری(نامہ نگاران)وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ18ویں ترمیم کے بعد سندھ کی تمام ذمہ داری پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے پاس ہے،مراد علی شاہ جواب دیں سندھ میں آٹا 80 روپے کلو کیوں مل رہا ہے جبکہ پنجاب میں 55 روپے کلو ہے سندھ گندم میں خود کفیل صوبہ ہے پھر بھی گندم چوہے کھا جاتے ہیں،جونیئر زرداری کو فکر نہیں سندھ میں کوئی مرے یا جیئے ہمیں نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوارکو پی ٹی آئی کی جانب سے ضلع جامشورو کے علاقے کوٹری میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسے سے اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ،وزیراعظم کے معاون خصوصی محمود مولویاور دیگرنے بھی خطاب کیاجبکہ  اس موقع پراراکین اسمبلی بلال غفار ،جمال صدیقی، راجہ اظہر، لال مالہی، جئے پرکاش لوہانہ، سدرہ عمران، ڈاکٹر سنجے گنگوانی، ریاض حیدر، عدیل احمد، مشیر گورنر سندھ علی جونیجو،پیر زمان شاہ جیلانی، سید محمد علی شاہ، لالا امین اللہ موسی خیل، خاوند بخش جئیجو،کیو حاکم اور دیگر بھی موجود تھے۔اسدعمر نے کہاکہ ہمیں نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے کامیاب جوان پروگرام کے تحت 19 ہزار سات سو نوجوانوں کو ہنر کی تعلیم دی جا چکی ہے سندھ میں تین ہزار دو سو ہزار نوجوانوں کو کاروبار کرنے کیلئے قرضے دیئے جاچکے ہیں۔ جامشورو میں سندھ یونیورسٹی اور مہران یونیورسٹی ہے سندھ یونیورٹی کے 180 کروڑ کا منصوبہ دے رہے ہیں مہران یونیورسٹی میں 85 کروڑ کا منصوبا دے رہے ہیں اعلی تعلیم کے لئے 2200 کروڑ کے منصوبے دے رہے ہیں انٹرنیٹ بہتر کرنے کے لئے 23 کروڑ کے منصوبے دے رہے ہیں حیدرآباد میں ایک نئی یونیوسٹی تعلیم ہورہی ہے سندھ حکومت یونیورسٹی کی مخالفت کر رہی ہے سینیٹ اور قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس میں بل پاس کرائیں گے حیدرآباد میں یونیورسٹی بنائیں گے سندھ کے نام پر ووٹ لینے والی پیپلزپارٹی پوری سندھ میں عوام کو دکھائے کہ کہیں ایک کلومیٹر تک موٹروے نہیں بنائی گئی ملتان سے سکھر تک موٹروے کا بڑا حصہ پی ٹی آئی کی حکومت نے مکمل کیا 18 نومبر کو سکھر سے حیدرآباد موٹروے کے منصوبے کی بڈ جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے جلد وزیر اعظم اس منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے مراد علی شاہ جواب دیں سندھ میں آٹا 80 روپے کلو کیوں مل رہا ہے جبکہ پنجاب میں 55 روپے کلو ہے سندھ گندم میں خود کفیل صوبہ ہے پھر بھی گندم چوہے کھا جاتے ہیں سندھ حکومت سے چوہے کنٹرول نہیں ہوتے چوری کس طرح کنٹرول کریں گے ؟ سندھ کی شگر مل آصف علی زرداری کنٹرول کرتا ہے زرداری کی ملز سے عوام کو دو سو روپے کلو مل رہی ہے اور یہ لوگ احتجاج عمران خان کے خلاف کر رہے ہیں سندھ میں ہر زبان بولنے والا رہتا ہے سندھ حکومت کے بارے میں جو تاثرات ہیں لگتا ہے 2023 میں ان کو ایک ہی جواب ملے گا مرسوں مرسوں ووٹ نہ ڈیسوں۔ اسد عمر نے کہا ہر سردی میں موسمی بیماری آجاتی ہے وہ بیماری پی ڈی ایم سردی کے ساتھ یہ بیماری بھی ختم ہوجائے گی 2023 میں پوری پوکستان سے پاکستان تحریک انصاف کامیاب ہوگی سندھ میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن