کراچی(سٹی نیوز) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما سابق مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ایس ایف خلیل ستی نے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے غریب طبقے کیلئے120 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کو ٹوپی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ انہوں نے وزیراعظم کے قوم سے خطاب کو بے وقت کی راگنی قرار دیا اور کہا کہ نااہل حکمرانوں کو عوام سے کوئی دلچسپی نہیں۔ حکمران آئی ایم ایف کی شرائط پر ملک چلارہے ہیں المیہ یہ ہے کہ پیٹرول ‘ چینی‘ آٹا‘ تیل‘ گھی سمیت دیگر روز مرہ کی اشیائے خورد نوش کی چیزیں آسمان سے چھونے لگی ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیںمقتدرحلقوں کو اس کا نوٹس لے کر سدباب کرنا چاہئے۔
کرملک میں ہر طرف مہنگائی کی دہائی ‘ چولہے ٹھنڈے ہوگئے:خلیل ستی
Nov 08, 2021