حکومتی ادارے شہرکی صفائی  ستھرائی پر توجہ دیں،سعید بیگ

کراچی ( سٹی نیوز)پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید احمدبیگ نے کراچی شہر کی حالت زارپر افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام میں صفائی کو نصف ایمان کا درجہ دیاگیاہے اس لحاظ سے اسلامی مملکت میں اس کا خاص اہتمام ہوناچاہئے لیکن پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی میں صفائی کا فقدان انتہائی افسوس ناک ہے۔یہ باتیں انہوں نے شہریوں کے ایک وفدسے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی شہر عرصہء درازسے حکومتی اداروں کی عدم توجہی کے باعث گندگی کا ڈھیرکا بناہواہے،جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر،بہتے گٹراور گلیوں ،محلوں میں جمع گندے پانی کے تعفن نے عوام کی اندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے،ایسالگتاہے کہ کراچی کے شہری انسان نہیں جانورہیںجن کی شکایات سننے والاکوئی نہیں۔ انہوںنے کہاکہ اسلام میں مزدورکو اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اجرت اداکرنے کی تاکید کی گئی ہے مگر جو شخص اجرت لے کر بھی کام نہ کرے اس کو بددیانت قراردیاگیاہے، حکومتی اداروں میں موجودتمام تنخواہ دار افراداس بات کا خاص طورپر خیال رکھیں۔کہ وہ ملنے والی تنخواہ کا حق اداکررہے ہیں یانہیں،اور اگر کوئی اپنے پیشے یاذمہ داریوں کو بخوبی انجام نہیں دے رہاآخرت میں اس کو اللہ کے آگے جوابدہ ہوناہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ آج تک اگر کوئی اپنی ذمہ داریوں سے کوتاہی برتتاہے تو اس کو چاہئے کہ آج ہی توبہ کرلے اورآئندہ سے اپنی ذمہ داریاں دیانتداری سے انجام دے تاکہ آخرت میں سرخروہوسکے۔

ای پیپر دی نیشن