منچن آباد،منڈی صادق گنج(نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت) سٹیزن پورٹل پر درج شکایات کا معاملہ انکوائری کمیٹی کی جانب سے سکول ہذا کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش ، 6روز گزر جانے کے باوجود ایکشن نہ لیا جا سکا۔اہل خانہ سراپا احتجاج بن گئے محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق منچن آباد کے نواحی موضع گدی مار کاکو سنگھ کے رہائشی ذوالفقارعلی اور اس کے اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ میرے3بچے پیف کے زیر اہتمام المزمل پبلک سکول موضع گدی مار کاکو سنگھ میں زیر تعلیم تھے کچھ روز قبل سکول اساتذہ نے بلا جواز میری بیٹی پر تشدد کیا جو بیمار پڑ گئی میں نے تشدد کی شکایت سکول ہذا کے پرنسپل کو درج کروائی جس پر دوسرے دن ٹیچر شفیق نے غصہ میں آکر میرے باقی دونوں بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور سکول سے بھگا دیا جس کی شکایات سٹیزن پورٹل پر درج کروائی جس پرانکوائری کمیٹی نے سکول انتظامیہ کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے2نومبرکو مذکورہ سکول کی رجسٹریشن منسوخ کیے جانے کی سفارش کی تھی۔