بہاولپور، افسران کی پشت پناہی،ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں کرپشن کا انکشاف


بہاولپور (جنرل رپورٹر) ای ڈرائیونگ لائسنسنگ سسٹم بھی کرپشن میں روکاٹ نہ بن سکا، ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹنگ برانچ میں کرپشن کا انکشاف ہوا ہے،  ٹیسٹنگ برانچ کے انچارج منیر احمدسمیت عملہ اور الفت رسول موٹر وہیکل ایگزمینر پر نذرانہ لینے کے الزامات، موقف لینے پر ڈی ایس پی نے الزامات کی تردید کردی۔ ذرائع کے مطابق بہاولپور میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کی ٹیسٹ کے لئے جانے والے شہریوں نے وہاں پر ہونے والی زیادتیوں اور کرپشن کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے، LTVاورکار موٹر سائیکل  لائسنس کے لئے ٹیسٹ دینے والوں میں وسیم،اجمل،وقار،جمشیدنے الزام عائد کیا ہے کہ ڈی ایس پی ٹریفک پولیس بہاولپور  الفت رسول موٹر وہیکل ایگزمینراور انچارج لائسنس برانچ منیر احمد اے ایس آئی کے ساتھ ملکر  کرپشن کر رہے ہیں LTV لائسنس 9 سے 12 ہزار روپے لے کر دھڑلے سے بناے جا رہے ہیں جبکہ کار موٹر کے ریٹ6ہزارروپے اور ہیوی لائسنس کے 20ہزارروپے مقرر ہیں اور مذکورہ برانچ میں دھڑلے سے کرپشن شروع ہے، ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی چوہدری اصغر علی اور  آفس میں عرصہ دراز سے تعینات کچھ افسران کی پشت پناہی پر کرپشن کا دھندہ جاری و ساری ہے عملہ نے باہرے بیٹھے ایجنٹوں سے ملکراپنے دربار قائم کیئے ہوئے ہیں جو سائل ڈائریکٹ چلا جائے اور ٹسٹ دے اس کو فورا فیل کردیا جاتا ہے  جس کی فائل درباری ٹیبل سے ہوکر جائے اس کو OKکردیا جاتا ہے  ای لائسنسنگ سسٹم کا بھی ا توڑ نکال لیا  گیاہے اندر ٹسٹ لیب میں کمپیوٹر پر جو امیدوار پیپر حل کرنے کے لیئے جاتا ہے تو لیب میں موجود عملہ کو پاس کرنے والے افراد کی لسٹ پہلے سے تھمادی جاتی ہے، شہریوں نے آئی جی پنجاب، آر پی او ملتان، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس لاہوراورصوبائی وزیرٹرانسپورٹ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ٹیسٹنگ برانچ سے کرپشن کا خاتمہ کیا جاے اور مذکورہ برانچ میں تعینات کرپٹ افسران و عملہ جبکہ موٹر وہیکلز ایگزمینرکے خلاف انکوائری کی جاے۔

ای پیپر دی نیشن