ساہوکا،بااثرافراد کا محنت کش کے گھر گھس کر خواتین اور بچوں پر تشدد

Nov 08, 2021


 ساہوکا (نامہ نگار)بااثرافراد کا محنت کش کے گھر گھس کر خواتین اور بچوں پر تشدد تفصیل کے مطابق تھانہ فتح شاہ کے علاقے چک نمبر 48کے بی کے بااثر نمبر دار ملک ظہور احمد لنگڑیال،منظور احمد اور مانی لنگڑیال بمعہ آتشین اسلحہ نے بیسیوں سے زائد ملزمان کے ساتھ غریب محنت کش غفور احمد کھچی کے گھر میں گھس کر عورتوں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا تے رہے مانی لنگڑیال (ش) کو بالوں سے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹتا رہا جس سے (ش) کے کپڑے پھاڑ دیئے اور انہیں بر ہنہ کر دیا  زمیندار نے اپنے ڈیرہ پر خونخوار پالتو کتے پال رکھے ہیں جو ہر وقت ان غریبوں کے مال مویشی اور بچوں کو کا ٹتے رہتے ہیں منع کر نے پرزمیندار طیش میں آگیا اوران کے گھر میں گھس کر عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنایا جس سے غفوراحمد ،ارشاد احمد ،ببواور دو آدمی بھی شدید زخمی ہو گئے غریب محنت کش اور متاثرہ خاتون کی وزیر اعلیٰ پنجاب،آرپی او ملتان ،ڈی پی او وہاڑی سے فوری انصاف دلائے جا نے کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں