ورلڈ کپ،افغانستان و نیوزی لینڈ میچ کی پچ تیارکرنے والا کیوریٹر پر اسرار طور پر ہلاک

Nov 08, 2021


ابوظہبی(آئی این پی)ابو ظہبی کرکٹ اسٹیڈیم کا چیف کیوریٹر  من موہن سنگھ اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا۔دبئی میں جاری ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں اتوار کو افغانستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ابوظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ  کھیلا گیا ، اس میچ کے لئے پچ تیار کرنے والا بھارتی چیف کیوریٹر پراسرار طور پر  اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا۔ذرائع کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے من موہن سنگھ نے  اتوار کو میچ کی پچ تیار کی، تاہم  میچ سے چند لمحوں پہلے ہی اس کی پراسرار ہلاکت نے شائقین کرکٹ اور انتظامیہ کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے، مقامی انتظامیہ نے من موہن سنگھ کی موت کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور پتہ چلایا جارہا ہے کہ من موہن سنگھ نے خودکشی کی یا ان کی طبعی موت واقع ہوئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق موہن سنگھ نے خودکشی کی ہے، ابوظہبی اسٹیڈیم کے کیوریٹر موہن سنگھ کا تعلق بھارت سے بتایا جارہاہے۔

مزیدخبریں