کرونا بحران نے پوری دنیا کی معیشتوں کوتباہ کرکے رکھ دیا،راجہ محمد الطاف

Nov 08, 2021

چکری(نامہ نگار)تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن راجہ محمد الطاف آف رنیال نے کہاہے کہ مہنگائی کی لہر نے پوری دنیا کو جکڑ رکھا ہے اس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑرہے ہیں کرونا بحران نے پوری دنیا کی معیشتوں کوتباہ کرکے رکھ دیا ہے اس کے باوجود وزیر اعظم عمران خان نے دو کروڑ محنت کش غریب عوام کے لئے ریلیف پیکج دینے کا اعلان کر کے ثابت کردیا کہ حکومت ہر چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہے اور اس کی پالیسیوں میں غریب عوام کا بہتر مفاد شامل ہے انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے قائد وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے علاقائی پسماندگی کے خاتمے کے لئے جس جدوجہد کا آغاز کیا ہے وہ ضرور کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ ان کے زیر سایہ مختصر عرصے میں مشکل حالات کے باوجود  یونین کونسل رنیال میں ریکارڈ کام ہوئے بجلی، گیس ، پانی ودیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایا گیا ہم ان کی اس بھرپور جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزیدخبریں