گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ میں 350 سے زائد چرچز میں شہدا پولیس اور ان کے غمزدہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دعائیہ عبادات منعقد کی گئیں۔جن میں سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد کے ہمراہ چیئرمین امن کمیٹی قاری زاہد سلیم نے نیسینٹ پال چرچ میں پادری صابر گل کی نگرانی میں شرکت کی۔ سی پی او نے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ شہدائے پولیس کی فیملیز ہماری فیملیز ہیں اُن کی ویلفیئر اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک و ملت کے دشمنوں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں خون کا آخری قطرہ تک بہانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔ ممبر بین المذاہب امن کمیٹی پروفیسر شہزاد لارنس نے بتایاکہ گوجرانوالہ میں رومن کاتھولک چرچز کے فادر برنارڈ عمانوایل، فادر یوسف یعقوب، فادر رفحان فیاض،فادر بشارت کرامت، فادر شیراز، پریسبٹرین چرچز آف پاکستان کے پادری عارف مسیح سراج، پادری نسیم اختر، پادری شریف عالم، پادری شیراز شریف عالم، پادری شمعون، وائس مارڈریٹر پی سی پی ایلڈر ایوب غلا م، چرچ آف پاکستان کے پادری ہارون اجمل، ابتدائی رسولی کلیسیا کے پاسٹر مرقس شریف، یو پی چرچز کے پادری نعیم، پاسٹرز اتحاد کونسل کے پاسٹر ندیم وکٹر، پینٹی کاسٹل چرچز کے پادری قیصر اے خان، پاسٹر امجد شاکر و دیگر کے زیر اہتمام چرچز میں پولیس کے شہدا ، زخمیوں کی صحت اور غمزدہ خاندانوں کیلیے صبر جمیل کی دعائیں مانگی گئیں۔
گوجرانوالہ: چرچز میں شہدا پولیس ، غمزدہ خاندانوں کیلئے دعائیہ تقریبات
Nov 08, 2021