قیصر اقبال سندھون لیگ کے ضلعی صدر ،شعیب الطاف جنرل سیکرٹری مقرر

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن نے ایم پی اے قیصر اقبال سندھو کو ضلعی صدر اور شعیب الطاف چیمہ کو ضلعی جنرل سیکرٹری مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گذشتہ روز رکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان کی رہائشگاہ پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تقریب ہوئی جس میں ڈویژنل صدر و ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ، ایم این ایز چوہدری محمود بشیر بورک، ڈاکٹر نثار احمد چیمہ، چوہدری ذوالفقار بھنڈر، اراکین صوبائی اسمبلی حاجی عبدالرؤف مغل، عمران خالد بٹ، توفیق احمد بٹ، حاجی نواز چوہان، حاجی وقار احمد چیمہ، حاجی امان اللہ وڑائچ، بلال فاروق تارڑ، عادل بخش چٹھہ، طلعت شوکت چیمہ، صدر چیمبر آف کامرس محمد شعیب بٹ، مستنصر گوندل، شازیہ غلام فرید،میجر(ر)الطاف چیمہ، لیگی رہنما ناصر محمود کھوکھر ودیگر نے بھی شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اراکین قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان، عابد رضا کوٹلہ، چوہدری محمود بشیر ورک ودیگر نے کہا کہ مسلم لیگ ن حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمان اور جمہوری جماعت ہے پارٹی قائد میاں نوازشریف کے بیانیہ کو فروغ دینے کیلئے کارکن بھرپور جدوجہد کررہے ہیں ووٹ کی عزت اور شفاف انتخابات ہی ملکی مسائل کا واحد حل ہیں موجودہ حکمرانوں سے نجات حاصل کئے بغیر پاکستان بحرانوں سے نہیں نکل سکتا،حکمرانوں سے چھٹکارا کیلئے مسلم لیگ ن  کی قیادت کیساتھ سڑکوں پر نکلناہوگا۔

ای پیپر دی نیشن