گوجرانوالہ:ایجوکیٹرسکول کے ہونہار طالبعلموں میں نقد انعامات تقسیم

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ہمارے ادارے کے دو بچوں محمد فہد اور ربیعہ اویس کے 1100میں سے 1100نمبر آئے جبکہ دس بچوں کے 1090سے زائد نمبر آئے ہیں ،ان خیالات کا اظہارما ہر تعلیم چیئرمین ادارہ ابتسام الاسد خان اورپرنسپل ضیغم ابتسام نے دی ایجوکیٹرسکول سول لائن کیمپس میںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ادارے کی جانب سے ہونہار طالبعلموں میں پانچ لاکھ روپے کے نقد انعامات تقسیم کئے گئے ۔چیئرمین ادارہ ابتسام الاسد خان نے کہا کہ حالات جتنے بھی مشکل ہوں پاکستان سے پسماندگی دور کرنے کیلئے علم کے نور کو عام کرتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن