گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) محلہ صدیق اکبر ٹائون کی رہائشی ثمرہ ناز نے ایڈیشنل سیشن جج عرفان اکرم کی عدالت میں دائر کی گئی اندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اسکی سات سالہ بیٹی شمسہ کنول نجی سکول میں دوسری جماعت میں پڑھتی ہے جسے سکول ٹیچر نمرہ نے ڈسٹر سے تشدد کا نشانہ بنایا اطلاع ملنے پر وہ اپنے شوہر کے ہمراہ سکول گئی اور زخمی بیٹی کو لیجا کر سرکاری ہسپتال سے طبی امداد دلوائی۔ ثمرہ ناز کا کہنا تھا کہ ٹیچر نمرہ اسکی بیٹی سمیت دیگر طالبات سے کھانے پینے کی اشیا کے پیسے زبردستی لے لیتی ۔ پیسے نہ دینے پر اس کی معصوم بیٹی پر تشدد کیا گیا ۔ تھانہ فیروز والہ میں درخواست دینے کے باوجود با اثر سکول مالکان کی وجہ سے پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی۔ ایڈیشنل سیشن جج عرفان اکرم نے ایس پی کمپلینٹ سیل کو بھی 12 اکتوبر کو تفصیلی رپورٹ دینے کا حکم دیا ۔