لورالائی (نامہ نگار) صحافیوں نے لورالائی پریس کلب کی فعالیت کے سلسلے میں اسٹنٹ کمشنر لورالائی عبدالناصر اوتمانخیل سے ان کے دفتر میں انجمن تاجران لورالائی کے جنر ل سیکرٹری محمد عثمان جلالزئی کے ہمراہ ملاقات کی۔ وفد میں سینئر صحافی خان محمد خانو سینئرا یس ایم سلطان محمد نعیم ناصر میاں محمد طاہر بشیر آرائیں ولی خان حمزہ زئی روزی خان ملازئی ولی محمد ناصر محمود بلوچ ولی محمد ناصراور دیگر شامل تھے۔ اسٹنٹ کمشنر عبدالناصر اوتمانخیل نے اپنی اور ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اسٹنٹ کمشنر لورالائی سے صحافیوں کے وفد کی ملاقات
Nov 08, 2021