مکرمی : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی خدمت میں ہم ریڈیو پاکستان کے پنشرز گزارش کرتے ہیں کہ ہر ادارے کی طرح ریڈیو پاکستان کے پنشروں کے میڈیکل بل ادا کرنا ریڈیو پاکستان انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ بوڑھے معزور پنشرز اپنی محدود پنشن سے ماہر امراض کی تجویز کردہ ادویات خرید کر بل ریڈیو پاکستان ہیڈ کواٹر میں جمع کراتے ہیں لیکن تین سال سے ادئیگیاں نہیں ہو رہی ہیں ۔پڑھاپا اور بیماریاں ایک وقت میں آ جاتی ہیں ، حکومت بوڑھے پنشروں کو فاقہ کشی سے بچائے اور ان کے میڈیکل بلوں کی ادایئگی کا حکم جاری کرے( بوڑھے اور معزور پنشرز ریڈیو پاکستان)