مکرمی: مردان شہر میں عام سی بیکری کے گیس بل کی میٹر ریڈر نے دانستہ غلط ریڈنگ کر دی جس کی پاداش میں محکمہ نے بھاری بل بھیج دیا۔مقررہ تاریخ کو بل جمع نہ کرانے پر محکمہ سوئی گیس نے مارچ 2017ء کنکشن منقطع کر دیا تھا۔ کنکشن کی بحالی کے لیے کہا جارہا ہے کہ پہلے 95 لاکھ کا بھاری بھر کم بل جمع کرایا جائے۔ عام نوعیت کے کاروبار سے وابستہ شہری کے لیے اتنی بڑی رقم کا بندوبست کرنا اور بل جمع کرانا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے۔ بل درست کرانے اور ریڈر کی غلطی سے بڑی رقم کی نشاندہی کے لیے پشاور اور مردان کے دفاتر کے چکر لگا ئے گئے متعلقہ آفیسرز ریڈر کی غلطی مانتے بھی ہیں مگر بل درست نہیں کیا جاتا ۔ ہم وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر ‘ چیئرمین اوگرا اور ایم ڈی سوئی گیس سے دردمندانہ التماس کرتے ہیں کہ وہ صورت حا ل کا نوٹس لے کر صارف کا بل یک طرفہ طورپر معاف کرانے کے احکامات جاری کرائیں تاکہ یکسوئی سے کاروبار بحال ہوسکے (منیررحمان ، مردان 0346-4220207)