لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ نا اہلوں کا ٹولہ عوام پر عذاب بن کر مسلط ہوا۔ وزیر اعظم سے وزیر اعلی پنجاب تک سب کی گورننس اخباری بیانات تک محدود ہے۔منافع خور،ذخیرہ اندوز اور مہنگائی مافیا پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں۔پیٹرول مہنگا کرنے کے بعد اب حکومت پیٹرولیم لیوی بڑھانے جا رہی ہے۔آئی ایم ایف کی غلام حکومت عوام پر عرصہ حیات تنگ کر رہی ہے۔پیپلز پارٹی مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف میدان عمل میں آ چکی ہے۔