شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سٹی جنرل سیکرٹری جہانزیب حبیب ایڈووکیٹ ،حاجی محمداقبال شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارنے ضلع شیخوپورہ کیلئے ساڑھے 12 ارب روپے مالیت کے ترقیاتی پیکج سے ضلع میںترقی،خوشحالی کے نئے دور کاآغاز ہوگا بالخصوص شیخوپور ہ میں ساڑھے سات ارب روپے مالیت کی وارث شاہ یونیورسٹی کے قیام کی منظوری سے ضلع میںتعلیمی انقلاب برپا ہوگا ۔