جمشید اقبال ،مسرت چیمہ ریٹرننگ افسر،ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف آج ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرینگے

Nov 08, 2021

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ این اے133سے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اورکورننگ امیدوار مسرت جمشید چیمہ آج( پیر) کے روزہائیکورٹ میںاپیل دائر کریں گے ۔اپیل میں ریٹرننگ آفیسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے اور الیکشن ٹربیونل کی جانب سے فیصلے کو برقرار رکھنے کے اقدام کو چیلنج کیا جائے گا ۔جمشید اقبال چیمہ کے وکلاء کے پینل نے ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کیلئے قانونی نکات کو دستاویزات کی شکل میں تیار کر لیا ہے ۔

مزیدخبریں