پشاور (آئی این پی) تحریک انصاف کے جلسے میں ایک بزرگ شہری کو حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے پر پنڈال سے باہر نکال دیا گیا۔ تحریک انصاف نے اتوار کے روز پشاور میں عوامی جلسہ منعقد کیا تھا جس میں وفاقی و صوبائی وزراء کے علاوہ وزیراعلی خیبر پختونخوا نے بھی خطاب کیا۔ جلسے کے دوران صورت حال اس وقت دلچسپ ہوئی جب پنڈال میں موجود ایک بزرگ شہری نے حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔ بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہے۔ حکومت عوام کو ریلیف کی بجائے جلسے کر رہی ہے۔ جلسے کے منتظمین نے بزرگ شہری کو پنڈال سے باہر نکال دیا۔
پشاور: پی ٹی آئی جلسہ، بزرگ شہری کو حکومت کے خلاف نعرے بازی پر پنڈال سے نکال دیا گیا
Nov 08, 2021