لاہور (نیٹ نیوز) چینی کمپنی سائنو ویک کی تیار کردہ کووڈ19 ویکسین 6 ماہ یا اس سے زائد عمر کے بچوں کے لیے محفوظ ہے۔ یہ بات کمپنی کی جانب سے بتائی گئی جس کی بنیاد ویکسین کا نیا ڈیٹا ہے۔ سائنو ویک کے میڈیکل افیئر ڈائریکٹر ڈاکٹر گاؤیونگ جون نے بتایا کہ اب تک ہم نے بچوں میں کسی قسم کے مضر اثرات دریافت نہیں کیے۔ جو ایک اچھی بات ہے۔ ڈاکٹر گاؤیونگ نے بتایا کہ ٹرائلز کے تیسرے مرحلے کے ابتدائی نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ویکسین بچوں کے لیے بہت زیادہ محفوظ اور کسی قسم کے سنگین اثرات مرتب نہیں ہوتے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ویکسین کی افادیت کیلئے ڈیٹا کے تجزیے کے لیے مزید وقت درکار ہے اور عبوری رپورٹ آئندہ سال دستیاب ہو گی۔