اشارئیے ترقی کی جانب گامزن، پاکستان سرپلس چینی والا ملک بن چکا:شوکت ترین

 اسلام آباد (این این آئی) مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اب سرپلس چینی رکھنے والا ملک بن چکا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان کے تمام اقتصادی اشارئیے ترقی کی طرف گامزن ہیں۔ زراعت، مینوفیکچرنگ، برآمدات اور ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کا رجحان جاری ہے۔ شوکت ترین نے کہاکہ پاکستان اب ضرورت سے زیادہ چینی رکھنے والا ملک بن چکا ہے اور یہ ملک چاول، مکئی اور کاٹن بھی سرپلس پیدا کررہا ہے۔اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ زراعت مصنوعات برآمدات اور ٹیکس وصولیوں سمیت تمام شعبوں میں ملک ترقی کر رہا ہے۔ اعدادوشمار کبھی جھوٹ نہیں بولتے اور ملک میں ضرورت سے زائد چینی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم ضرورت سے زیادہ چاول، مکئی اور کپاس پیدا کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...