مینار پاکستان واقعہ، ٹک ٹاکر ریمبو کیخلاف بلیک میلنگ کے ثبوت نہ دے سکی

Nov 08, 2021

لاہور (نیوز رپورٹر) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں کیس کی سماعت میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرام نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔ جس میں ٹک ٹاکر عائشہ نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیوز کا ذمہ دار ریمبو کو قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق ٹاک ٹاکر کے ساتھ مینار پاکستان واقعہ کی تحقیقات ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور کررہی ہے۔ عائشہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریمبو اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مجھے ایک عرصے سے بلیک میل کررہا ہے۔ اس حوالے سے ایف آئی اے کی ٹیم تمام پہلوئوں کا جائزہ لے رہی ہے۔ تاہم ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کی جانب سے اپنے حق میں بیان کے علاوہ  بلیک میلنگ کے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ٹک ٹاکر کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی اصل حقائق منظر عام پر لا ئیںگے ۔

مزیدخبریں