ویٹی کن(نیٹ نیوز) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے خوبصورتی کی اہمیت سے واقف رہنا چاہیئے، اصل خوبصورتی کسی کے حلیئے یا سجاوٹ سے نہیں بلکہ اچھائی، سچائی اور انصاف کی جڑوں سے پھوٹتی ہے۔ پوپ فرانسس نے یہ بات ویٹی کن میں نئی آرٹ گیلری کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ پوپ فرانسس کا کہنا تھا انسان کا دل محض ایسی چیزیں نہیں چاہتا جو فوری بقا کیلئے ضروری ہوں بلکہ ایسی تہذیب چاہتا ہے جو روح کو گرما دے اور عظمت کی معراج کو چھولے۔