بی جے پی نے جنوبی ایشیا میں بھارت کی حیثیت تباہ کردی : امریکی اخبار

Nov 08, 2021

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی اخبار نے کہا ہے کہ مسلمانوں کیخلاف  بی جے پی کے طرزعمل نے جنوبی ایشیا میں بھارت کی حیثیت تباہ کر دی ہے۔  اخبار کے مطابق مسلمانوں کے خلاف بی جے پی کے طرز عمل کی وجہ سے چین کے لیے اپنی حیثیت منوانے کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ بھارت کے حریف ممالک سے قریبی تعلقات پیدا کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی سرکار بھارت کو ہندو ریاست میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، مسلم کمیونٹی کو دیوار سے لگانے سے بھارت کا روایتی کردار کمزور ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا کا کہنا ہے کہ ہم کسی کو کیا روکیں جب ہم خود ہی مجرم بن چکے ہیں۔

مزیدخبریں