اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہداری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی اپوزیشن بھان متی کا کنبہ ہے، کوئی ایک ڈویژن کی پارٹی ہے تو کوئی تین ڈویژنز کی، ان کا کوئی لیڈر اور پروگرام نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو اپنے ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کی طرف سے ملک کی واحد وفاقی جماعت کے خلاف تحریک خبروں میں زندہ رہنے کی کوشش کے علاوہ کچھ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ واحد قومی سیاست جماعت پاکستان تحریک انصاف ہے جس کا ایجنڈا قومی ایجنڈا ہے۔
اپوزیشن بھان متی کا کنبہ، انکا کوئی لیڈر اور پروگرام نہیں، فواد چوہدری
Nov 08, 2021