فہد مصطفی کی ٹیم انڈیا کی ورلڈکپ سے چھٹی پرکوہلی کو ٹرولنگ

 معروف اداکار و میزبان فہد مصطفی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہونے پر نے ویرات کوہلی کو ٹرول کردیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا ایک پرانا ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جوکہ سال 2012 کا ہے۔اس ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے جہاں سوشل میڈیا صارفین ویرات کوہلی کو ٹرول کررہے ہیں تو وہیں پاکستانی اداکار فہد مصطفی بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔فہد مصطفی نے ویرات کوہلی کے اس پرانے ٹوئٹ پر ایک طنزیہ ردعمل دیا جسے شائقین کرکٹ بےحد پسند کررہے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ سیکیورٹی کا مسئلہ ہو تو ہم حاضر ہیں۔اس کے ساتھ ہی فہد مصطفی نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کے جھنڈے کا بھی اضافہ کیا۔واضح رہے کہ سری لنکا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2012 میں ایونٹ سے باہر ہونے پر ویرات کوہلی نے ایک ٹوئٹ کیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم کل اپنے گھر چلے جائیں گے، اس موقع پر ہم بالکل بھی اچھا محسوس نہیں کر رہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویرات کوہلی کا 2012 کا ٹوئٹ دوبارہ شیئر کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن