رئیر ایڈمرل جاوید اقبال نے کمانڈر کوسٹ کی کمان سنبھال لی

رئیر ایڈمرل جاوید اقبال نے کمانڈر کوسٹ کی کمان سنبھال لی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک نیوی نے کمانڈر کوسٹ کی تبدیلی کمان کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔کمانڈر پوسٹ کی کمان وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے  رئیر ایڈمرل جاوید اقبال کے حوالے کر دی۔ تقریب میں نئے تعینات ہونے والے کمانڈر کوسٹ کو گارڈ آف آنربھی پیش کیا گیا۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رئیر ایڈمرل جاوید اقبال نے 1990 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، وہ پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔

رئیر ایڈمرل جاوید اقبال نیول اسٹاف کالج امریکہ سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔رئیر ایڈمرل جاوید اقبال متعدد کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔ قبل ازیں وہ نیول ہیڈ کوارٹرز میں ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنز کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کا اس حوالے سے مزید کہنا ہےکہ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن