سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں تقریبا 22 ملین افراد کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگواچکے ہیں۔سعودی اخبار نے وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں اب تک 46 ملین سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔انھوں نے کہا کہ کوروناویکسین کی بوسٹر ڈوز کا آپریشن مکمل ہونے پر ہمارا معاشرہ کوروناوائرس کی وبا سے محفوظ ہوجائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 40 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 64 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اب تک 5 لاکھ 48 ہزار 930 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے پانچ لاکھ 37 ہزار 858 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں کورونا سے متاثرین کے مصدقہ کیسز ڈھائی سو ملین سے زیادہ ہوچکے ہیں جبکہ 5.06 ملین اموات ہوئی ہیں۔
سعودی عرب،22 ملین افراد نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لیں
Nov 08, 2021 | 14:53