آکلینڈ ، کورونا پابندیوں میں نرمی ، 25 افراد کو ایک جگہ پر اکھٹا ہونے کی اجازت

Nov 08, 2021 | 14:58

ویب ڈیسک

نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں کورونا وائرس کے حوالے سے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد 9 نومبر کی رات 12 بجے کے بعد تمام دکانیں کھولنے اور 25 افراد کو ایک جگہ پر اکھٹا ہونے کی اجازت ہو گی۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے پیر کو اپنی پریس کانفرنس میں آکلینڈ میں کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب بیرونی اجتماعات میں 10 افراد کی تعداد کو بڑھا کر 25 کر دی گئی ہے جبکہ فیس ماسک اور سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے دکانوں کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آکلینڈکی 90 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین کی پہلی جبکہ 80 فیصد کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی جا چکی ہیں ۔

مزیدخبریں