چین کے شہر شانڈونگ میں 29 قدیم مقبرے دریافت

چین کے صوبے شانڈونگ میں ماہرین آثار قدیمہ نے 29 قدیم مقبرے دریافت کر لیے ہیں ۔ چینی خبر رساں ادارے نے آثار قدیمہ پر تحقیق کرنے والے ادارے کے سربراہ لی منگ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماہرین نے29 قدیم مقبرےدریافت کیے ہیں جن میں سے 11 مقبروں کا تعلق ہان خاندان کے آخری دور( 25-220 )عیسوی سے ہے جو تقریبا 1,800 سال پرانے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہان خاندان سے لے کر چنگ خاندان (1644-1911) تک کے مقبرے صوبائی دارالحکومت جنان کے ضلع لائیو میں دریافت ہوئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 90 سے زائد ثقافتی آثار دریافت ہوئے جس میں مٹی کے برتن، پیالے ، برتن اور کانسی کے سکے شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق مشرقی ہان میں دریافت ہونے والے چار مقبرےاینٹوں سے بنے ہوئے ہیں جن پرمختلف نمونےاور تصاویر پائی گئیں ہیں ۔ان اینٹوں پر چاند اور ستاروں کی چند واضح تصاویر پائی گئیں ہیں اور بعض پرخرگوش اور مینڈک کی تصاویر ہیں۔انہوں نےبتایا کہ دریافت نے علاقے میں مختلف ادوار میں تدفین کے نظام اور تدفین کے رسم و رواج کے بارے میں بھی معلومات حاصل ہوئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن