ابتک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کے مابین میچز کھیلے جا چک،2 پاکستان اور 2 آسٹریلیا نے جیتے ،ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا
پاکستان اور آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں 11نومبر کو مدمقابل ہوں گے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 72رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں فتح سمیٹی۔ ٹورنامنٹ میں ناقاب شکست رہنے والی قومی ٹیم 11نومبر (جمعرات) کو آسٹریلیا سے دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوگی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان گزشتہ 5ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی بات کی جائے تو دو میچ پاکستان اور دو میچ آسٹریلیا نے اپنے نام کیے ہیں جب کہ ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی اور بھارت کو ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔ نیوزی لینڈ 10نومبر کو ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے مدمقابل ہوگی۔واضح رہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل 14نومبر بروز اتوار کھیلا جائے گا۔