لاہور(رفیق سلطان /نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پرقاتلانہ حملے کا مقدمہ پولیس نے اپنی مدعیت میں تھانہ سٹی وزیرآباد میں درج کر لیا ، مقدمے میں قتل، اقدام قتل ، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی جبکہ موقع سے گرفتار ملزم نوید کوا س میں نامزد کیا گیا ہے۔سب انسپکٹرتھانہ سٹی وزیر آباد عامرشہزادکی مدعیت میں درج ہو نے والے مقدمہ کے مطابق PTI چیئرمین عمران خان کنٹینر پر ہمراہ دیگر قائدین و عہدیدران PTI کنٹینر پر سوار اورپید ل اور گاڑیوں پر سوار کارکن مولا نا ظفر علی خان چوک سے اللہ والا چوک کی جانب وزیر آباد آرہے تھے کہ قریبا 4بجے کنٹینر کی بائیں جانب سے ایک نامعلوم شخص جس کا نام بعد میں نوید ولد بشیر نے پسٹل سے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں جلوس میں شامل معظم ولد نواز فائر لگنے سے دم توڑ گیا جبکہ اس دوران کنٹینر پر سوار چیئر مین PTI عمران خان، محمد احمد چٹھہ ، حمزہ الطاف ، فیصل جاوید ،میاں اظہر حسین ، عمران یوسف راشد محمود، محمد لیاقت ،زاہد حسین ، عمرا فاروق، اریب حسن اور کچھ نامعلوم زخمی ہو کے جبکہ جلوس میں موجودایک کارکن حسن ابتسام نے موقع پر فائرنگ کرنے والے شخص کو پکڑنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے ملزم مزید فائر نگ نہ کر سکاوقوع کے بعد چیئر میں PTI عمران خان بعد از طبی امداد کے لیے لاہور روانہ ہو گئے جبکہ بقییہ زخمی افراد کو ریسکیو 1122 نے سول ہسپتال وزیر آباد علاج معالجہ کے لیے منتقل کیا یاد رہے کہ عمران خان 3 نومبر کو وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے۔اور موقع سے گرفتار ہونے والا ملزم نوید اس وقت سی ٹی ڈی لاہور کی حراست میں ہے۔