مری(نامہ نگار خصوصی)سا بق تحصیل ناظم مری و رہنما پی ٹی آئی محمد خوشید عباسی نے نو تعینات ڈی ایف او مری وجہہ الدین سے مری میں محکمہ جنگلات سے متعلق عوام کو در پیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اور ان مسائل کو حل کرنے کیلئے مل جل کر کام کرنے کا عزم کیا گیادر پیش مسائل میں عوام کا جو سر فہرست مسئلہ ہے وہ جنگلات حدود سے دیہاتی علاقوں کے لئے لنک روڈ کی تعمیر ومرمت کا ہے جن کے باضابطہ ٹینڈر بھی ایشو ہو چکے ہیں یا تعمیرات جاری ہیںلیکن بعض لنک روڈ پر ان کی تعمیر و مرمت کے لئے محکمہ جنگلات کی جانب سے رکاوٹیں ہیں تحصیل ناظم نے اس صورتحال سے ڈی ایف او مری کو تفصیلی آگاہ کیا باہمی گفت و شنید کے بعد یہ طے پایا کہ عوامی مفاد عامہ کے تحت ان رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا جبکہ اس سلسلے میں ڈی ایف او مری تمام لنک روڈز کی تفصیلات محکمہ ء ہائی وے سے طلب کی ہیں تاکہ اس بات کا اندازہ گلایا جا سکے گا کہ کن کن روڈوں پر محکمہ ء جنگلات کو این او سی در کار ہے باہمی گفتگو میں اس امر کا یقین دلایا گیا ہے کہ جنگلات کے تحفظ کے لئے لوکل کمیونٹی بھر پور تعاون کرے گی مری جو ایک پر فضا سیاحتی ہل سٹیشن ہے جہاں ماحولیات کو بر قرار رکھنا محکمہ جنگلات سے وابستہ ہے اس موقع پر سابق تحصیل ناظم محمد خورشید عباسی نے محکمہ ء جنگلات کے سٹاف کے ہمراہ شجر کاری مہم کے حوالے سے پودا بھی لگایا۔
خوشید عباسی کی نو تعینات ڈی ایف او مری وجہہ الدین سے ملاقات
Nov 08, 2022