کامرہ کینٹ (نامہ نگار)تحصیل حضرو کی تین ہفتوں سے خالی اسسٹنٹ کمشنر کی سیٹ پر راجہ محمد سلیم نے چارج سنبھال لیا۔سروسزاینڈ جنرل ڈیپار ٹمنٹ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے بعد راجہ محمد سلیم نے اسسٹنٹ کمشنر حضرو کا چارج سنبھال کر خدمات شروع کر دی ہیں۔ راجہ محمد سلیم قبل ازیں ڈی ایم او اور اے سی اٹک کی سیٹوں پر اپنے فرائض انجام د ے چکے ہیں، وہ ایک تجربہ کار اور فرض شناس آفیسر کی شہرت رکھتے ہیں، یاد رہے تحصیل حضرو میں گز شتہ تین ہفتوں سے اسسٹنٹ کمشنر کی سیٹ خالی تھی جس پر علاقہ کے لوگ احتجاج اور غم و غصے کا اظہار کررہے تھے۔اہلیان علاقہ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ راجہ محمد سلیم کی بطور اسسٹنٹ کمشنر تعیناتی سے ان کی محرومیوں کا خاتمہ ہوگا۔
تین ہفتوں سے خالی اے سی کی سیٹ پررا جہ سلیم نے چارج سنبھال لیا
Nov 08, 2022