علاقہ ونہار میں رات بھر بارش نے موسم کو انتہائی سرد کر دیا 

بوچھال کلاں (نامہ نگار)بارشوں کا سلسلہ گذشتہ دو روز سے جاری ہے جس کی وجہ سے پورا علاقہ شدید سردی کی لپیٹ میں آ گیا ہے بارش کی وجہ سے فیڈر ٹرپ کر جانے کی وجہ سے متعدد علاقے اندھیروں میں ڈوب گئے تاہم واپڈا اہلکاروں نے بجلی بحال کر دی بارش سے میانی اڈا بولہ چوک تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ۔
جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہا بارش سے گندم کی فصلوں پر اچھے اثرات مرتب ہونے کی توقع کی جا رہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن