مندرہ(نامہ نگار)مرکزی یونین آف جرنلسٹ تحصیل گوجرخان کے نو منتخب صدر سینئرصحافی زاہد شفیق قریشی ،جنرل سیکرٹری رؤف کیانی اور وائس چیئرمین راجہ عمر لطیف نے اپنے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلم کی حرمت ، لفظ کے تقدس کی بحالی اور رکھوالی کے لیے قلمی جہاد جاری رکھیں گے معاشرتی برائیوں کو اجاگر کرکے صحافتی ذمہ داریوں کو دیانتداری کے ساتھ سرانجام دینا جہاد ہے، اپنی دھرتی کی ترقی اور اپنی آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کے لیے صحافت کا علم ہمیشہ بلند رکھا ، ، مرکزی یونین آف جرنلسٹس تحصیل گوجرخان" کے پہلے مرکزی اجلاس میں 2022-2023 کے عہدیداران کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق چیئرمین راجہ ساجد محمود، وائس چیئرمین۔راجہ عمر لطیف،صدر زاہد شفیق قریشی۔ نائب صدراول نوید آصف ملک۔ جنرل سیکرٹری حکیم عبد الروف کیانی۔ جوائنٹ سیکرٹری طارق اقبال نجمی۔ ایڈیشنل سیکریٹری کامران بن ظہورقریشی میڈیا سیکرٹری مبین مرزا۔ فنانس سیکرٹر ضیاء رشید قریشی جبکہ کلیم اللہ بھٹی ایڈووکیٹ کو لیگل ایڈوائزر ہیں۔ اجلاس میں ملک جاوید اقبال سابق جنرل سیکرٹری پوٹھوہار پریس کلب گوجر خان ۔خان لیاقت و دیگر نے شرکت کی ۔