ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ن لیگ ضلع راولپنڈ ی کے صدراورسابق ایم پی اے ٹیکسلاحاجی عمرفارو ق نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت اپنی ناکا میو ںکاعوام سے انتقام لینے کے لیئے سرگرم عمل ہوگئی ،گذشتہ دوتین روزسے ٹیکسلاکے مختلف علاقو ںمیںسڑکوںپررکاوٹیںکھڑی کرکے آمدورفت کانظام جام کردیاجاتاہے،انہوںنے کہاکہ آج بروزسومواردن ایک بجے ہی علاقہ ٹیکسلا،مارگلہ جی ٹی روڈپرٹریفک کانظام جام کردیاگیا،انہوںنے کہا کہ روڈبندکرنے کااقدام کرنے والے علاقہ کے عو ا م کے ساتھ دشمنی قائم کرنے کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں،انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی ٹیکسلاواہ کینٹ کی مقامی ذمہ د ار قیادت پنجاب پولیس کی معاونت سے ٹیکسلاما رگلہ جی ٹی روڈپرمٹی اورخا کے کے ڈھیرلگاکرٹر یفک کانظام جام کرکے اپنی مرکزی قیادت کے مذموم مقاصدکی تکمیل کیلئے سرگرم عمل ہے،مگرآ مدور فت کے نظام میںرکاوٹیںکھڑی کرکے علاقہ بھرکے عوام کوسفری سہولتوںسے محروم کرنااورانہیںذہنی اذ یت میںمبتلاء کرناعوام دشمنی کاسب سے بڑاثبوت ہے،انہوںنے کہاکہ انصاف کابول بالاکرنے او ر عوام کی خدمت کرنے کادعوی کرنے والو ںکا روڈبندکرنے کااقدام پورے علاقہ کے سامنے بے نقاب ہوچکاہے،کہ یہ لوگ کہتے کچھ ہیں،اورکرتے کچھ ہیں،انہوںنے کہاکہ ہم پنجاب حکومت کی معاونت سے پولیس کی نگرانی میںروڈبندکرنے کے اقدام کی پرزورمذمت کرتے ہیں۔