ایشین پیسیفک ایم ایم اے چیمپئن شپ 9 نومبر سے تھائی لینڈ میں ہوگی


اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ایشین پیسیفک ایم ایم اے چیمپئن شپ 09 سے 13 نومبر 2022 تک تھائی لینڈ میں منعقد ہوگی پاکستان کے مکسڈ مارشل آرٹس کے ٹاپ ایتھلیٹس ایشین چیمپئن شپ پتایا، تھائی لینڈ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے تفصیلات کے مطابق ایشین پیسیفک ایم ایم اے چیمپئن کا انعقاد 09 سے 13 نومبر 2022 تک پٹایا میں ہونے جا رہا ہے جس میں ایشیائی ممالک کے ٹاپ ایتھلیٹس شرکت کریں گے پاکستان کے کھلاڑی شاہ زیب، لیاقت علی، عاصم خان اور حمزہ خان چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور دلاور خان ٹیم کے کوچ ہوں گے اور وہ اس ایونٹ میں ایشین ایم ایم اے ریفری سیمینار میں بھی شرکت کریں گے۔ گلوبل ایسوسی ایشن آف مکسڈ مارشلارٹ-GAMMAنے اعلان کیا ہے کہ 2022 GAMMAایشین پیسیفک چیمپئن شپ میں بہترین مرد اور خواتین MMAاور سٹرائیکنگ MMAایتھلیٹس کو 2023 میں ONE Lumpineeایونٹ میں حصہ لینے کا موقع دیا جائے گاپاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر ذوالفقار علی نے امید ظاہر کی کہ ہمارے کھلاڑی ہمیشہ کی طرح ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
 انہوں نے کہا کہ پی ایم ایم اے ایف کے ٹاپ ایتھلیٹ شاہ زیب ایشین چیمپئن 2021ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ٹیم بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور شاہ زیب بطور چیمپئن اپنا ٹائٹل برقرار رکھیں گے

ای پیپر دی نیشن